مردان: دلہن نے حق مہر میں رقم نہیں ایک لاکھ کی کتابیں طلب کیں
مردان (نیٹ نیوز ) ایک منفرد پاکستانی شادی جس میں دلہن نے رقم نہیں،ایک لاکھ روپے کی کتابیںطلب کیں، آج میری شادی کی رات میرے بیڈ روم اور ایک دوسرے کمرے میں بہت ساری کتابیں پڑی ہیں۔ یہ وہ کتابیں ہیں جو میں نے حق مہر میں اپنے خاوند سے مانگی تھیں۔ کچھ ہم نے الماریوں میں اوپر رکھ دیں لیکن بہت ساری اب بھی کارٹن میں بند پڑی ہوئی ہیں۔ شادی کی رسومات سے فارغ ہو کر پھر ان کتابوں کو سنبھالوں گی۔خیبر پی کے کے ضلع مردان میں گذشتہ روز شادی کرنیوالی دلہن نائلہ شمال صافی نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کے سامنے نکاح نامہ رکھا گیا اور ان سے کہا گیا کہ حق مہر میں کیا اور کتنا چاہیے تو انہوں نے حق مہر میں ایک لاکھ پاکستانی روپے کی کتابیں مانگیں۔ نائلہ شمال صافی چارسدہ کے علاقے تنگی جبکہ ان کے شوہر ڈاکٹر سجاد ڑوندون مردان کے علاقے بھائی خان کے رہائشی ہیں۔سجاد ڑوندون نے پشتو میں پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ نائلہ شمال صافی اس وقت پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔