• news

الرحیم ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

لاہور(سٹاف رپورٹر) الرحیم ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں محمد الیاس بٹ چیئرمین، عبدالستار گھمن حسن ایڈووکیٹ وائس چیئرمین،محمد عاقل علی جنرل سیکرٹری، محمد عظیم بٹ انفارمیشن سیکرٹری، پروفیسر طاہرجائنٹ سیکرٹری اور عبدالحسیب فنانس سیکرٹری سمیت مکینوں نے شرکت کی،احتجاجی ریلی کے شرکاء نے 13مطالبات پیش کئے۔جن میں کہا گیا کہ قرب وجوار میں فیکٹری سے نکلنے والا دھواں زہریلا ثابت ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن