• news

ڈی جی ایل ڈی اے کی تعیناتی پر چیف سیکرٹری کو جواب کیلئے آخری موقع

 لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی غیر قانونی قرار دینے کی درخواست کا فیصلہ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو 26مارچ تک کی آخری مہلت دے دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس پر سماعت کی عدالت نے سرکاری وکیل کی جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔، دائر درخواست کے مطابق کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کی گئی ہے ، ڈی جی والڈ سٹی کی تعیناتی کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو درخواستیں دیں، داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو زیر التو ادرخواست پر فیصلے کا حکم دیالیکن عدالت کے 25 نومبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی، حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن