• news

وزیراعظم کی ہدایت‘ توصیف احمد  کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بہتر طبی سہولیات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ذمہ داری لگائی ہے۔ توصیف احمد کی طبیعت بہت بہتر ہے۔ڈاکٹرز نے اسٹنٹس ڈالنے کا کہا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے بیٹے کے مطابق  والد پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ باتیں بھی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاوس سے فون بھی آیا ہے۔ خیریت دریافت کرتے ہوئے۔ ہر ممکن  مدد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن