• news

ٹوکیواولمپک کیلئے ویکسی نیشن  لا ز می نہیں،تھا مس

 ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدرتھامس باخ نے واضح کیاہے کہ ٹوکیو اولمپک کیلئے ایتھیلٹس کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہے۔ گیمز کیلئے میزبان حکومت کی گائیڈ لائن پر کام کریں گے۔ جاپان حکومت جس طرح ہدایات اورکارروائی کرے اسی پرعمل ہوگا۔دوہزاربیس میں اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹوکیواولمپکس کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے۔ ٹوکیو اولمپکس تئیس جولائی سے شروع ہوں گے لیکن جاپان میں کورونا ویکسین لگانے میں سست روی کی وجہ سے خدشہ ہے کہ تئیس جولائی تک تمام ایتھلیٹس کی ویکسی نیشن ممکن نہ ہوسکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن