• news

کرونا: نیشنل ویمنز فٹبال کے مقابلے روک دیئے گئے، کراٹے چیمپئن شپ ملتوی 

کراچی، لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) کراچی یونائیٹڈ کی کھلاڑی کی کرونا رپورٹ مثبت آنے پر کراچی میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے مقابلے فوری طور پر روک دئیے گئے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی یونائیٹڈ سمیت چار ٹیموں کو کوویڈ ٹیسٹنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ۔ کوویڈ ٹیسٹنگ کے اخراجات فٹبال فیڈریشن برداشت کریگی۔دوسری جانب لاہورمیں بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ۔ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈیریشن محمد جہانگیر کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ برس بھی کوویڈ کی وجہ سے چیمپئن شپ نہیں کرواسکے تھے۔ چیمپئن شپ میں تین سو سے زیادہ مردو اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ محمد جہانگیرکے مطابق کرونا کی صورت حال بہتر ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن