حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے
مکرمی! میں آپ کے کثیر الاشاعت روزنامہ اخبار کی وساطت سے حکومت پاکستان کی توجہ ایک نہایت ہی سنگین مسائل کی جانب کروانا چاہتا ہوں کہ جب سے لیکر ہمارا ملک وجود میں آیا ہے۔الحمداللہ 1947ء میں پاکستان دنیا میں اسلامی جمہوری ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ میں سامنے آیا‘ لیکن بڑے افسوس کی بات ہے حضرت علامہ اقبال‘ لیاقت علی خان‘ مولانا محمد علی جوہر و دیگر کی قیادت میں پاکستان تو بن گیا مگر یہ بات بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتی ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ہم کتنی بے بسی کا شکار ہیں۔ ہم میں سے بعد میں بننے والے ملک آج ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو قدرت نے ہر طرح کے موسموں‘ فصلوں سے فیض یاب کر رکھا ہے۔ جہاں تک حکومت کی بات ہے اس نے عوام کی بہتری کیلئے بڑے بلندوبالا دعوے کئے مگر عملی طورپر کام کچھ نہیں کیا۔ میری حکومت پاکستان سے نہایت دردمندانہ اپیل ہے کہ ان جان لیوا مہنگائی‘ بیروزگاری‘ لوڈشیڈنگ‘ قتل و غارت‘ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومتی سطح پر ایک بہت ہی اچھی ٹیم تیار کی جائے۔(چودھری تصور اقبال‘ حافظ آباد)