• news

ایڈمرل امجد نیازی کا دورہ بحرین‘ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحرین کے سرکاری دورے کے دوران بحرین کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے میجر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ، کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز ریئر ایڈمرل محمد یوسف الآسام اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ   کے ریئر ایڈمرل کرٹ رینشاؤ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ رائل بحرین نیول فورسز کے ہیڈکوارٹر آمد پر کمانڈر بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیر البحرکو رائل بحرین نیول فورسز کے استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ عسکری  قیادت سے ملاقاتوں کے د وران بحری سکیورٹی اور باہمی دفاعی تعلقات کے امور زیر بحث آئے۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولزاور بحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن