• news

پی ڈی ایم میں 10جماعتیں ‘ہر معاملے پر مختلف رائے ہوتی ہے: غفور حیدری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، پی ڈی ایم میں 10جماعتیں شامل ہیں۔ ہر معاملے پر جماعتوں کی مختلف رائے ہوتی ہے۔ تمام جماعتوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صحافی کے اس سوال پر کہ پی ڈی ایم میں بڑی سخت باتیں ہو رہی ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ایسی کوئی بات نہیں، گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن