سی ٹی او کے دورے ‘ناقص ڈیوٹی پر متعدد سیکٹر انچارجز کو وارننگ
لاہور(نامہ نگار)سی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، اچھرہ اور مزنگ سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ناقص ڈیوٹی پر متعدد سیکٹر انچارجز کو وارننگ، محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔سید حماد عابد نے ڈیوٹی پوائنٹس پر غیر حاضر متعدد وارڈنز کو آفس طلب کیا اور سرکل انچارجز کو ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، بے ہنگم ٹریفک درست کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جائے گا، ناقص انتظامات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ غلط پارکنگ، تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے سڑکوں کو حسن ماند پڑتا جارہا ہے۔