• news

اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ ‘کیپٹن ( ر) صفدر کیخلاف کیس کی سماعت 29مارچ تک ملتوی 

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔عدالت نے پراسیکویشن کو آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمہ ریکارڈ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت پر کیپٹن (ر) صفدر کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جبکہ ساتھی ملزم جہانزیب اعوان بھی پیش ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن