• news

پائلٹ جعلی لائسنس ، ایف آئی اے نے ایک اورمقدمہ درج کر لیا  

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کے پائلٹ جعلی لائسنس اسکینڈل میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاہے۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرف شیخ کے مطابق مقدمے میں 2 پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسر، اہلکار اور ایک شہری کو نامزد کیا گیا ہے۔عبدالرف شیخ نے بتایاکہ مقدمے میں نامزدایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اعظم نے خود اپنا بھی پائلٹ لائسنس جاری کیا۔عبدالرف شیخ کے مطابق جعلی لائسنس کے لیے ایک پیپر کے 4 لاکھ روپے تک لیے جاتے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے نے بتایاکہ پائلٹ کے لائسنس کے لیے 16 پرچے دینے ہوتے ہیں، جعلی لائسنس حاصل کرنے والے دو پائلٹ سمیت 8 ملزمان گرفتار ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن