• news

 جدیدسسٹم کا آغاز ‘شہری گھر بیٹھے ایف آئی آردرج کرا سکیں گے 

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس نے 15کال کوپولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کیساتھ اینٹی گریڈ کرنے کے جدیدسسٹم کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت15میں آنے والی ہر کال براہ راست تھانے کے روزنامچے میں درج ہوجائیگی جبکہ جرائم کی فری رجسٹریشن کیلئے پولیس خدمت مراکز میں اندراج مقدمہ کی درخواست وصولی کے فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر سہیل اختر سکھیرا اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے 15پر آنے والی ہر کال کو پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کیساتھ اینٹی گریڈ کرنے کے جدید سسٹم کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کے تحت شہریوں کو سہولیات کی باآسانی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ چار پانچ ماہ میں ایک درجن کے قریب سروس ڈلیوری کی مختلف ایپس متعارف کروائی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے پولیسنگ سے متعلق زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔اس سسٹم سے جرائم کی فری رجسٹریشن کے عمل کوآسان تر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن