• news

ارسا ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25 ما رچ کو ہوگا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25 مارچ کو ہوگاجس میں یکم اپریل سے شروع ہونیوالے خریف کے سیزن کیلئے پانی کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ ارسا کے ڈائریکٹر آپریشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب ،سندھ کے آبپاشی کے محکموں کے ڈائریکٹرزاور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن