الیکشن کمشن کے دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت سمجھاگیا بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن کو اپنی ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق نبھانی چاہئے۔ حکومت نے الیکشن کمشن کے دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت سمجھا‘ الیکشن کمشن کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر ہتھیا چکی ہے۔