• news

کویت کے ویزے جلد کھل رہے نواز شریف کو واپسی کی اجازت دینے کیلئے تیار شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس آنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں تاہم زندگی یا موت کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ پی ڈی ایم میں کافی اختلافات ہیں۔ اپوزیشن اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے۔ چند روز بعد رمضان المبارک ہے۔ عید الفطر کے بعد ہی ان کے منصوبے کا پتہ لگے گا۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز بہت غصے میں نظر آئے، پہلے ہی کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ہوگا، پی ڈی ایم کی سیاست کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ سیاست میں سکون آیا ہے اور سکون کے روزے گزریں گے۔ پی ڈی ایم سے کہوں گا کہ اسمبلی میں آئیں۔ پی ڈی ایم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی۔ عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ لیڈر ہیں جو ان سے نہیں گریں گے۔ انہوں نے ملک کا کوئی کونہ نہیں چھوڑا جہاں انہوں نے 6 ماہ میں جلسہ نہ کیا ہو، ٹھنڈ سیاست میں سکون آیا ہے۔ اس سے قبل ٹی وی پروگرام میں خصوصی بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز بہت غصے میں نظر آئے۔ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی لانگ مارچ کیا تھا اور ایک سال پہلے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا۔ یہ بہت مشکل کام ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی استعفے نہیں دینا چاہتے کیونکہ ارکان اسمبلی یہ ضرور سوچتے ہیں کہ حلقے میں ان کا مد مقابل کون ہوگا۔ استعفوں سے متعلق آصف زرداری کے موقف پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کی اپنی سیاست ہے۔ انہوں نے سینٹ کو حاصل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ 2 سے 3 ماہ بعد سیاست کا پتہ چلے گا کیونکہ ریلی اور لانگ مارچ کے لیے بہت تیاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے جلد کھلنے جا رہے ہیں۔ یہ 2011 سے بند تھے۔ انہوں نے کہا وزارت داخلہ میں اٹھارہ اٹھارہ سال سے بیٹھے افسروں کو تبدیل کر دینگے۔

ای پیپر-دی نیشن