سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے مسلم لیگ (ن) نام پر اتفاق ہوا تھا‘شاہد خاقان
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سینٹ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی تھی۔ ہم نے شیری رحمان نہیں، اعظم نذیر تارڑ کا نام فائنل کیا ہے۔ ہمارا ہدف حصول اقتدار نہیں۔ تجربوں سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ استعفوں کے حوالے سے اختلاف رائے موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کو سی ای سی میں جانے کی مہلت دی گئی۔ پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس کے بعد اپنا مؤقف دے گی۔ ’’استعفے کسی معاملے کا حل نہیں‘ ایک رائے کا اظہار ہے۔ پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی تو راستے جدا ہو جائیں گے۔