کتے کاٹنے کے واقعات: سندھ ہائیکورٹ نے دو ایم پی ایز کو معطل کرنے کا حکم دیدیا
سکھر (مانیٹرنگ نیوز) سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر دو ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کی جائے اور الیکشن کمشن دونوں ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقے کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دیگر اضلاع میں بھی ممبر سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری سندھ اسمبلی سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کر لی۔