• news
  • image

وزیر داخلہ شیخ رشید اور کامیاب حکمت عملی

مکتوب بیلجئیم

وقار ملک

ملکی تعمیر اور ترقی کے لیے ہر پاکستانی کوشاں رہتا ہے تاکہ اپنی سوہنی دھرتی کی کامیابی کے لیے جدودجہد کی جاسکے اس سلسلے میں سیاست دان بھی پیش پیش رہتے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہتے پیں جن میں راولپنڈی کے فرزند شیخ رشید کی خدمات کیس سے ڈھکی چھپی نہیں شیخ رشید صحیح معنوں میں عوام کی نمائندے اور عوام کی دہلیز پر بیٹھ کر اور ان کی نبض پر ہاتھ رکھ کر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میرا شیخ رشید کے ساتھ طالب علمی سے تعلق رہا جب شیخ صاحب ایم این اے بنے اور ہم ان کی انتخابی مہم چلاتے بعد ازاں صحافت کے میدان میں قدم رکھا تو شورس ملک مرحوم کی سرپرستی میں شیخ رشید کی سیاسی سرگرمیوں کو دیکھا پرکھا اور پھر لکھا اور مکمل کوریج بھی دی شیخ رشید اس وقت بھی عوامی بات کرنے کا فن رکھتے تھے اور آج بھی اسی انداز میں گفتگو کر کے عوام کا دل جیت لیتے ہیں شیخ رشید نے فرزند راولپنڈی بن کر اپنے فرزند ہونے کا حق بھی ادا کیا لال حویلی میں صبح سویرے اپنی عوام میں آ کر بیٹھنا اور ان کے مسائل حل کرنا شیخ رشید کا روزمرہ کا معمول ہے راقم نے شیخ رشید کو لال حویلی کی بالکونی سے نیچے ریڑھی بانوں اور ہا کروں سے ان کا نام لے کر بات کرتے ہو? دیکھا اور ان کی شکایات سنی اور ان سے عوامی را? لیتے ہو? دیکھا شیخ رشید اپنی حیثیت میں ایک انجن کی حیثیت رکھتے ہیں جن کا مقصد حیات ہی خدمت اور عوام کی مشکلات دور کرنا ہے سکول کالج پارکس کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہے آپ جب بھی ایم این اے بنے اور وزیر بنائے گے آپ نے ہمیشہ راولپنڈی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بات کی نالہ لئی کی تعمیر اور پل بنانے کا ایک عوامی خواب تھا جس کے لیے شیخ رشید کافی عرصہ سے متحرک تھے اور اس عوامی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف رہے اور اس خواہش کو پورا کر دیا جس پر راولپنڈی کے عوام خوشی سے جھوم اٹھے اور شیخ رشید کی لمبی عمر کے لیے دعائیں دیتے نظر آئے جو بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی نالہ لئی جو عرصہ دراز سے علاقے میں بیماریوں کا باعث بن رہا تھا شیخ رشید احمد کی شبانہ روز محنتوں سے نالہ لئی کو وی آئی پی سنٹر کا درجہ ملے گا جس کی بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پذیرائی ہو گی بلکہ ایک نام اور مقام بنے گا راولپنڈی کی مقام میں اضافہ ہو گا لوگوں کے روزگار کھلے گے صاف اور شفاف ماحول پیدا ہو گا شیخ رشید نے ہمیشہ ترقی کا خواب دیکھا اپنی مثبت سوچ کا اظھار کیا ہر نوجوان کی حوصلہ افزائی کی اور طلبائ کی ہر ممکن مدد کی تعلیم کی طرف خاطر خواہ توجہ دی ضلع راولپنڈی کو تعلیم کی آماجگاہ بنایا شیخ رشید نے طالب علمی سے ہی سیاست کا آغاز کیا اور پھر اسی دور سے عوام کی خدمت کا جذبہ لیے ملکی سیاست کا آغاز کیا آج آپ کا سٹاف بھی اس بات کا عادی ہو چکا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے سے پی شیخ رشید کے قریب بیٹھا جا سکتا ہے یا پھر اسی صورت میں لال حویلی بیٹھا جا سکتا ہے جب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر دینے کی صلاحیت ہو وگرنہ شیخ رشید کے قریب بیٹھنا تو درکنار ان کے قریب سے بھی گزرنا مشکل ہے شیخ رشید پر اللہ کی رحمت ہے انھوں نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور ہر وقت اپنے تئیں عوام± کے خدمت کی آج شیخ رشید کا نام± پاکستان میں گونج رہا ہے اور پاکستان کا ہر شہری ان کی عزت کرتا ہے جس کی بنیادی وجہ شیخ رشید کی مثبت سوچ ہے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ اسکے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کی ایک مثال ہے۔ مقبوضہ وادی میں اس نے ظلم و بربریت کی انتہاء کی ہوئی ہے جہاں انسانی المیہ بدترین شکل اختیار کرچکا ہے۔ ادھر اس نے ایل او سی پر بھی شرانگیزی میں اضافہ کر دیا ہے۔ 
 بلاشبہ شیخ رشید عوام کے اصل نماہندے اور پاکستان کے ساتھ ایک مخلص شخصیت ہیں جنھوں نے ہمیشہ عوام کا سوچا اور اپنی عوام اور اہنے علاقے کے لوگوں کو ریلیف دلوایا ایسے لوگ ایسی شخصیات عوام کی ہیرو ہوتیں ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ رشید بھی ایک ہیرو ہے جو ہمہ تن اس جدوجہد میں رہتا ہے کہ کس طرح اپنی عوام کی خدمت کی جائے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن