• news

صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی  ایم کیوں بنائی: فضل الرحمن 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں عقل دی ہے۔ اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔ زرداری اور نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ ان سے مثبت جواب کی امید ہے۔ تجویز یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں۔ دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے‘ سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے۔  طے ہے کہ ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں۔  اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟۔ ہمیں اسمبلیوں میں یا عوام میں جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن