• news

الہٰ باد میں رات 10 تا صبح 6 بجے لائوڈسپیکر پر اذان دینے پر پابندی ، ہدایت نامہ جاری 

اسلام آباد (عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارتی صوبہ اترپردیش میں مسلمانوں کا تناسب 19.3 ہے مگر یو پی پولیس کے ہاتھوں انکائونٹرز میں مارے جانے مبینہ ’’مجرموں‘‘ کا 37 فیصد مسلمان ہوتے ہیں۔ 2017 سے 2020 کے مابین 6475 ان کائونٹر ریکارڈ پر لائے گئے جن میں مرنے والے مسلمانوں کا تناسب 37 فیصد تھا۔ اس حوالے سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمون کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ آر ایس ایس دُہرے چہرے والی پالیسی اپنائی ہوئی ہے  اور بھارت کو سب سے زیادہ خطرہ بی جے پی سے ہے۔ دوسری جانب الہ باد میں رات 10 تا صبح چھ بجے تک لائوڈسپیکر پر اذان دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس حوالے سے علاقہ کے تمام پولیس و انتظامی افسران کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ لائوڈسپیکر پر اذان دینے والے مسلمانوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن