پاکستان سمیت مختلف ممالک میں وٹس ایپ‘ فیس بک‘ انسٹا گرام میسنجر سروس معطل‘ کچھ دیر بعد بحال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی تاہم کچھ دیر بعد بحال ہو گئی۔ مختلف ممالک میں انسٹا گرام‘ فیس بک اور میسنجر کی سروس بھی متاثر ہوئی۔ سروس متاثر ہونے کی وجہ سرور میں تکنیکی خرابی بتائی گئی۔ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔