• news

خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا 

اسلام  آباد ( مانیٹرنک ڈیسک) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فِن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر آئس لینڈ اور تیسرے پر ڈنمارک موجود ہے۔ سوئٹرز لینڈ چوتھی اور ہالینڈ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ امریکا چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آگیا ہے۔اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔اس فہرست میں ہندوستان 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے صرف برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو ہندوستان سے زیادہ ناخوشگوار قرار دیا گیا۔بھارت کے ہمسائیہ ممالک میں پاکستان دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک ہے، جبکہ چین 84 ویں، نیپال 87، بنگلا دیش 101، مینمار 126 اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن