• news

عمران کیخلاف ہتک عزت دعویٰ جلد فیصلے کیلئے شہباز شریف کی درخواست مسترد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے جلد فیصلے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دی۔ رجسٹرار آفس نے پہلے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے پاس درخواست نہ دینے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ عدالت نے شہباز شریف کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن