• news

 جنرل ندیم رضا کی  عراقی وزیر دفاع ،فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراقی وزیر دفاع چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دوریپر ہیں، جہاں انہوں نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، عراقی چیف آف سٹاف جنرل عبدالامیر اور کمانڈر عراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ندیم رضا نے  ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر  ملٹری اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن