• news

کرونا: مزید41 اموات: لاہور پنڈی میں جرمانے، دکانیں، شادی ہال سیل

اسلام آباد، لاہور، پنڈی‘ شیخوپورہ (وقائع نگار+ نامہ نگار+جنرل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان میں کرونا وائرس  کے مزید 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 تک پہنچ گئی۔ مزید 41  مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی، مزید 813 مریض شفایاب ہوئے۔ سندھ میں مزید 296 افراد متاثر جبکہ 5 مریض لقمہ اجل بنے۔ صوبہ پنجاب میں 1868 کیسز رپورٹ،  23 مریض انتقال کر گئے۔ خیبرپی کے میں 529 نئے کیسز، 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ بلوچستان میں  21 نئے کیسز، کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں 747 نئے کیسز، مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔ آزاد کشمیر میں مزید 113 افراد متاثر جبکہ کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔ گلگت بلتستان میں صرف 2 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 103 افراد کا انتقال ہوا۔  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں میں45 دکانوں، سٹوروں اور میرج ہالز کو سیل کرکے 64 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ این سی اوسی کی جانب کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 27188 تک پہنچ گئی۔  صوبہ پنجاب کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ بلوچستان میں پولیس کے کوئٹہ اور قلات ٹریننگ سنٹرز بند کر دیئے گئے اور زیرتربیت جوانوں کو اپنے اپنے اضلاع واپس بھیج دیا گیا۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں 27  لاکھ 3176 ہو گئیں۔ کیسز 12 کروڑ 23 لاکھ 67 ہز ار سے تجاوز کر گئے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے اپنے ایک پیغام میں 60 سے 70 سال عمر کے درمیان بزرگ افراد کو پن کوڈ کے ہمراہ ویکسینیشن سنٹرز پر آنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرز پر 70 سال سے زائد معزز بزرگ شہریوں کو بغیر پن کوڈ کرونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی اور سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) شمیلہ اسلم کے کرونا وائرس پازیٹو آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر کمرشل مارکیٹ ، سید پور روڈ ، چاندنی چوک اور اس کے گردونواح میں چیکنگ، ایس او پیز کی خلاف ورزی  13دوکانیں سیل کیں، 27چالان اور 33ہزار روپے جرمانہ کیا، صدر ، لال کڑتی ،ٹینچ بھاٹہ کے علاقوں میں14دوکانیں سیل ، 40چالان ا ور 70ہزار روپے جرمانہ کیا۔  اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں نئی پابندیوں کا اطلاق اشیا ضروریہ کی شاپس پر نہیں ہوگا، رات دس بجے کے بعد ریسٹورینٹس میں آئوٹ ڈور کھانا کھانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرونا متاثرہ افراد کی تعداد 163 بتائی گئی اور سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرونا کا شکار لاتعداد لوگ گھروں میں ہیں جو علاج کیلئے ہسپتالوں کا رخ نہیں کر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن