بکنی پر پابندی ،والی بال کی 2 جرمن کھلاڑیوں کا قطر میں ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قطر میں تیراکی کے لباس ’بکنی‘ پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے والی بال کی دو جرمن کھلاڑیوں نے قطر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ خواتین کھلاڑی کیرلا بورجر اور جولیا سوڈی کا کہنا ہے کہ قطر دنیا کا پہلا ملک اور یہ دنیا کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جہاں ہمیں حکومت کی جانب سے بتایا جائے گا کہ کھیلنا کیسے ہے اور کھیل کے دوران پہننا کیا ہے‘ چنانچہ ہم قطر میں ہونے والے والی بال ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کریں گی۔ہم وہاں اپنی جاب کیلئے جاتی ہیں لیکن ہمیں وہاں ہماری جاب کے کپڑے پہننے سے روکا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں قطری حکام کی طرف سے خواتین کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بکنی کی بجائے شرٹ اور لمبے ٹرائوزر پہنیں۔ بکنی قطر کی ثقافت اوراقدار کے منافی ہے چنانچہ خواتین کھلاڑیوں کو اس کی اجازت نہیں دی جائیگی۔