• news

معیشت مزید خراب ہو گی‘ ایف اے ٹی ایف سے ریلیف کا امکان نہیں: رحمان ملک  

اسلام آباد (انٹرویو:محمد رضوان ملک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان کیلئے مشکل ترین دور ہے مہنگائی ، بیروزگاری میں اضافہ ہوگا جبکہ معیشت بہتری کی بجائے مزید خراب ہونے کا امکان ہے، فیٹیف کے حوالے سے کسی ریلیف کا امکان نہیں، مستقبل میں داعش اور طالبان چین میں گڑھ بڑھ مچا سکتے ہیں، بھارت کو بھی چین کے خلاف استعمال کرنے کیلئے رعائیتں دی جارہی ہیں، انسانی حقوق کے حوالے سے بھارت پر دبائو رہے گا لیکن پابندیوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مستقبل میں افغانستان میں خون ریزی دیکھ رہا ہوں جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔   بھارت پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے دبائو ہے لیکن فی الحال اس پر پابندیوںکا امکان نہیں۔ ایک تھینک ٹینک بنارہا ہوں جس کا مقصد پاکستان کو مسائل و مشکلات سے نکالنے اور گڈ گورننس کے حوالے سے حکومت کو مشاورت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا چین اور امریکہ کے درمیان تلخی بڑھ رہی ہے۔ جس سے خطے میں صورتحال خراب ہو گی جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھیں گے ۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک بھی موجودہ حکومت کی وجہ سے ڈسٹرب ہورہا ہے اور اس سے متعلقہ منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن