جنگی جنون: بھارت مزید5 ہزار اینٹی ٹینک میزائل خریدے گا، معاہدے پر دستخط
نئی دہلی (اے پی پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزارت دفاع نے فوج کے لیے تقریباً پانچ ہزار اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل کی خریداری کے لیے عوامی شعبے کے دفاعی انڈرٹیکنگ بھارت ڈائنامِکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل)کے ساتھ 1188 کروڑ روپے کی لاگت والے معاہدے پر کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی برانچ نے بی ڈی ایل سے بھارتی فوج کو 4960 میلان-2 ٹی اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل (اے ٹی ایم ایم) کی سپلائی کے لیے اس کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔