• news

میانمار میںجمہوریت بحالی کیلئے مظاہرے جاری‘ مزید 8 افراد ہلاک 

ینگون (این این آئی) میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کی بحالی کیلئے  احتجاج جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ینگون میں پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ میانمار میں اب تک سکیورٹی فورسز کے تشدد سے دو سو تیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں فوج نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی پر کاروباری شخص سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر رشوت لینے کا ایک اور الزام لگایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن