ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کا تھانوں میں سرپرائز وزٹ
اہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کا تھانوں میں سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ رات انہوں نے تھانہ ملت پارک کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن اویس شفیق، ایس ایچ اوملت پارک سب انسپکٹر وقاص حسین ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کاکرائم اور سائلین کی درخواستوں پر کارروائی بارے دریافت کیااورپولیس افسران کو تھانہ کی صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس افسروجوان شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کیساتھ اپنی جانوں کی بھی حفاظت کریں۔