تیز رفتار کیری ڈبے اور لوڈر رکشے میں تصادم ‘نوجوان جاں بحق
لاہور(نمائندہ خصوصی)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابوہوکر لوڈر رکشے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں اختر نامی نوجوان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔