پولیس ملازمین اور اہل خانہ میں ویلیفئرگرانٹس کی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب
لاہور(نمائندہ خصوصی)پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں ویلیفئرگرانٹس کی رقوم کے چیکس جبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوئی۔کرائم کنٹرول اور سروس ڈیلیوری میں بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے حسین حیدر،ایس ایچ اوشبیر اعوان، ایس ایچ اومقصود گجر،ایس ایچ او وقار حسین ،انسپکٹر طاہر حسین، سب انسپکٹر تیمور عباس،کانسٹیبل شہباز، شاہد محمود اور اظہارالحق سمیت متعدد افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اورچیکس تقسیم کئے گئے۔