موٹروے کیس کا فیصلہ ‘ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی پراسیکیوشن ٹیم کو مبارکباد
لاہور(نمائندہ خصوصی)موٹروے ریپ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے ملزموںکو گرفتار کرکے مضبوط چالان پیش کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور اور پراسیکیوشن ٹیم کو مبارکباد دی ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہچند ماہ قبل سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ملزموں کو گرفتار کرکے مضبوط چالان پیش کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور اور پراسیکیوشن ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔شارق جمال خان نے بتایا کہ 53 مشتبہ افراد وریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا گیا۔کیس کی سنگینی کے پیش نظر مقامی پولیس اور سی آئی اے سمیت 20سے زائد پولیس ٹیمز تشکیل دیں گئی تھیں۔