کل سے آبی تنازعات مذاکرات شروع‘ پاکستانی وفد آج بھارت جائیگا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی میں پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی انڈس واٹر کمشن کا وفد آج بھارت روانہ ہو گا۔ مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے۔ جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔ پاکستان بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں متنازعہ آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔ بھارت کے آبی منصوبوں رتلے‘ پکل ڈل‘ چلی کانگ پاور پروجیکٹس پر تحفظات ہیں۔