امریکی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہی جوہری معاہدے کی پاسداری کرینگے: خامنہ ای
تہران (نیٹ نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی وعدے ایران کے لیے قابل بھروسہ نہیں۔امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آئیگا۔سرکاری ٹی وی پر خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے اوباما دور میں امریکہ پر اعتماد کیا۔ وعدوں کی پاسداری کی لیکن امریکہ نے اعتماد توڑا۔ امریکی صرف کاغذات میں پابندیاں ختم کرنے کا کہتے ہیں۔ عملی طور پر ایسا نہیں کرتے۔ امریکا پابندیاں مکمل ختم کرے ہم اس کی تصدیق کریں گے۔