صفدر آباد: گیس سلنڈروں سے لوڈ تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق
شیخوپورہ+ صفدر آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) صفدرآباد میں ڈگری کالج کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈروں سے لوڈ تیز رفتار رکشہ بے قابوہوکر الٹ گیا سلنڈر پھٹنے سے رکشہ کو آگ لگ گئی جبکہ ڈرائیور بری طرح جھلس گیا اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور ایل پی جی سلنڈر لوڈ کرکے سانگلہ ہل کی طرف جارہا تھا کہ سانگلہ ہل روڈ پر ڈگری کالج صفدرآباد کے قریب رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس سے رکشہ کو آگ لگ گئی اورنامعلوم ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ریسکیو ٹیموںنے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔