سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے
کراچی (صباح نیوز) سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم متعلقہ ادارے کتوں کے خاتمے کے لئے مہم چلانے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں جب کہ آئے دن کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہونا معمول بن گیا ۔رواں برس ہی کتے کے کاٹنے کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے انڈس ہسپتال میں 1ہزار 641، جناح ہسپتال میں 2 ہزار 195 اور سول ہسپتال میں 2000کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ۔گذشتہ سال2020میں کتے کے کاٹنے کے 2لاکھ 5ہزار 319سے زائد کیسز اور 16اموات رپورٹ ہوئی تھیں جبکہ2019ء میں 2لاکھ 35ہزار واقعات رپورٹ اور ریبیز کے باعث 25افراد جاں بحق ہوئے۔