• news

بی جے پی نے بھارت میں نفرت کے بیج بو دیئے ہیں: یورپی یونین

برسلز (اے پی پی)انسانی حقوق کے بارے میں یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرسن میری ارینا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو آزاد تجارتی معاہدے کی صورت میں بھارت کے ساتھ وسیع اقتصادی تعلقات قائم کرنے سے پہلے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔ میری ارینا نے یورپی پارلیمانی کمیشن اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ایک مشترکہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارت کو انسانی حقوق کے بدترین ریکارڈ پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارتی سماج میں نفرت کے بیج بودیے اور بڑے پیمانے پر مخالفین کو گرفتار کیا ہے۔ میری ارینا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ٹویٹ میں بھی کہا کہ بھارت میںانسانی حقوق کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا اور بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرتگال کے شہر پورٹو میں یورپی یونین- بھارت سربراہی اجلاس میں انسانی حقوق پر بات ہونی چاہئے جو گزشتہ سال کے اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کا ایک لازمی حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن