بچوں کے پسندیدہ اداکارڈرامہ سیریل’’ نستور جن ‘‘میں اکٹھے ہونگے
لاہور(سپیشل رپورٹر) 90 کی دہائی میں بچوں کے پسندیدہ اداکار ڈرامہ سیریل ’’نستور جن ‘‘میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ یہ ڈرامہ عینک والا جن کا پارٹ ٹو ہے جلد آن ائیر ہوگا۔ بچوں کے مقبول ترین ڈرامے کے کرداروں کو نستور جن میں اکٹھا کرنے کا سہرا نامور ہدایتکار سید فیصل بخاری کے سر ہے۔ نستور جن میں بچوں کی اصلاح کیلئے مختلف موضوعات ہوں گے۔عینک والا جن میں کام کرنے والے نستور جن، زکوٹا جن، بل بتوڑی اور حامون جادوگر سمیت بہت سے کردار’’ نستور جن ‘‘میں بھی شامل ہیں۔