ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کا انتخابی اجلاس آج
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اس انتخابی اجلاس میں سید اظہر علی شاہ صدر پی سی ایف اور انصر احمد سکرٹری پی سی ایف شریک ہوں گے۔ انتخابات کے علاوہ ، اے سی سی کی جنرل کونسل کا اجلاس اس خطے میں سائیکلنگ کی ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریگا۔اجلاس میں صدر یو سی آئی بھی شرکت کرے گا۔ سید اظہر علی شاہ انہیں سائیکلنگ ترقی اور کوئٹہ اور پشاور میں سائیکلنگ ویلوڈروومز کی مجوزہ تعمیرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ سید اظہر علی شاہ اے سی سی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر کی ایک نشست کیلئے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔