• news

آئی پی ایل میں شریک ٹیموں کی کرونا ویکسی نیشن نہیں ہو گی 

لاہور (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میںشریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کرونا سے بچائوکی ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی ۔کسی بھی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دس روز کا قرنطینہ کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی بائیو سیکیور ببل پر نظر رکھنے کیلئے منیجرز ی تعیناتی بھی کرے گی ۔بورڈ نے اس سلسلہ میں تمام ٹیموں کو مطلع کر دیا ہے ۔بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے کیلئے سات روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز میں شامل کھلاڑی قرنطینہ میں شامل نہیں ہونگے ۔

ای پیپر-دی نیشن