انگلینڈ کے جوفرا آرچر انجری کے باعث بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے آل رائونڈر جوفرا آرچر انجری کے باعث بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ وہ آئندہ ماہ شروع ہونے والی آئی پی ایل کے کچھ میچز میں بھی شریک نہیںہوسکیں گے ۔جوفرا آرچر کی کہنی میں انجری ہے جس کی وجہ سے وہ وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔ لنکا شائر کے سپنر میٹ پارکنسن کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔