• news

ویمنز کرکٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز جیت لی 

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے بھارتی ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے چار وکٹوں پر 158رنز بنائے ۔ فاتح ٹیم نے ہدف 4وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ لیزلی لی نے 70‘لائورا ولورڈٹ نے ناقابل شکست 53رنز بنائے ۔ لائورا ولورڈٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن