مسلم ماڈل ہائی سکول اولڈ بوائز کی ٹیموں میں کرکٹ میچ 23 مارچ کو ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان پر مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار اولڈ بوائز کی ٹیموں میں دوستانہ کرکٹ میچ ہو گا۔ فرسٹ الیون میں کمال‘ نعیم بھٹی‘ اویس‘ یاسر‘ فرقان افضل بٹ‘ نعیم سلطان‘ آصف رضا‘ اظہر ندیم اور عرفان سلیم شامل ہیں۔ سیکنڈ الیون میں محمد علی‘ ندیم کاشمیری‘ منظر وحید‘ بادشاہ‘ سرمد‘ اعجاز‘ نبیل تنزیل‘ شیخ عامر‘ راشد رؤف‘ یاور جمشید گجر‘ نجیب شیخ مہمان خصوصی اور مبین امپائر کے فرائض انجام دینگے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام مبشر بٹ‘ سلیم بھٹی‘ سابق طلبہ اویس قدیر‘ مدثر بشیر‘ سلیم کمبوہ بھی موجود ہونگے۔