• news

آسٹریلیا میں100 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب، سینکڑوں گھر تباہ

کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے نتیجے میں 100 سال کا بدترین سیلاب آیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔بارش کے نتیجے میں آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی کے زیریں علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔کئی مقامات پر سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور سکول بھی پیر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ کچھ دن تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے آنے والے چند دن تک صورتحال میں بہتری ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن