• news

وزیر اعلیٰ نے مہنگائی روکنے،مسائل حل کرنے کیلئے36بیوروکریٹس کی ڈیوٹی لگا دی 

لاہور (میاں علی افضل سے) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر پنجاب میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے، شہروں میں صفائی کے انتظامات کی چیکنگ سمیت عوام کو درپیش 5بنیادی مسائل کے حل کے لئے 36اہم بیورکریٹس کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔ جن افسران کی ڈیوٹی لگائی گئیں۔ ان میںبہت سے محکموں کے سیکرٹریز سمیت دیگر اہم افسران شامل ہیں۔ جو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔ ان تمام افسران کو پنجاب کا ایک، ایک ضلع دیدیا گیا ہے اور احکامات دئیے گئے ہیں کہ اپنے اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کی قیمتیں چیک کریں۔ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ اضلاع کا دورہ کریں اور وہاں عوام کو ہسپتالوں میں دی جانیوالی صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں کی صفائی کا جائزہ لیں۔ اضلاع میں صفائی کی صورتحال چیک کریں۔ رمضان بازاروں کی انسپکشن کریں اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیں۔ اراضی ریکارڈ سینٹر کے دورے کریں اور ان کی کارکردگی کو چیک کریں۔ اس حوالے سے جن افسران کی پنجاب کی 9 ڈویژنوں میں جن افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ان میں لاہور ڈویژن میں لاہور کی چیکنگ کے لئے سیکرٹری ایری گیشن کیپٹن (ر) سیف انجم، قصور میں سیکرٹری وویمن ڈویژن عنبرین رضا، شیخوپورہ میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب، ننکانہ صاحب کے لئے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ ڈی جی خان ڈویژن میں راجن پور میں ممبر انکوائریز میاں فاروق نذیر، لیہ میں سیکرٹری انوائرمنٹ زاہد حسین، مظفر گڑھ میں ممبر ٹیکسسز بورڈ آف ریونیو محمد شعیب طارق وڑائچ، ڈی جی خان میں سیکرٹری ہیومین رائٹس ندیم الرحمان کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ بہاولپور ڈویژن میں رحیم یار خان میں سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف، بہاولنگر کے لئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، بہاولپور کے لئے پورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل نصیر احمد خان کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ ملتان ڈویژن میں لودھراں میں رجسٹرار کوآپرآیٹو عثمان معظم، وہاڑی میں سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ، خانیوال میں سیکرٹری سوشل ویلفئیر محمد حسن اقبال، ملتان میں سیکرٹری پاپولیشن علی بہادر قاضی کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن میں پاکپتن میں بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل ضیاء اللہ ملک، ساہیوال میں ممبر پی اینڈ ی ڈی محمد حسن، اوکاڑہ میں سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن میں جھنگ میں کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو، چینوٹ میں سیکرٹری کوپرآٹیو احمد رضا سرور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم ڈی پیف اسد ندیم، فیصل آباد میں سیکرٹری انرجی محمد عامر جان کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ سرگودھا ڈویژن میں بھکر میں ممبر پی اینڈ ڈی محمد مسعود انور، میانوالی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الاامین منگل، خوشاب میں ممبر انکوائریز مختار احمد نول، سرگودھا میںسیکرٹری لیبر کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں اٹک میں سیکرٹری پراسیکویشن ندیم سرور، چکوال میں سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمد آصف، جہلم میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی علی طاہر ، راولپنڈی میں سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں حافظ آباد میں سیکرٹری یوتھ افئیرز فار ہاشم ربانی، منڈی بہائوالدین میں ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ، نارووال میںسیکرٹری ریگولیشن احمد علی کمبوہ، گجرات میں سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود سیالکوٹ میں سیکرٹری مائنس اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر اور گوجرانوالہ میں سیکرٹری کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو گوجرانوالہ میں خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن