• news

بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ترقی و خوشحالی ہے:ندیم عباس کاظمی 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ پڑ گئی ہے مگر انہیں اس بار بھی منہ کی کھانا پڑے گی اور پی ڈی ایم کے تحت ہی حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت جمہوریت کے فروغ اور استحکام مملکت کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ہے اور ایک رہے گی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، لانگ مارچ کبھی بھی استعفوں سے مشروط نہیں تھا، بات صرف لانگ مارچ کی تھی اور پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی تمام پارٹیز اس ضمن میں تیاریاں کر رہی تھیں جو مکمل ہوچکی ہیں پی پی پی لانگ مارچ کا ہر اول دستہ ثابت ہوگی، پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور چاروںصوبوں کے عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا دور حقیقی معنوں میں شروع ہوسکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن