فیروزوالا:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 28دکانیں سیل
فیروزوالا(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے ٹیم کے ہمراہ لاک ڈائون پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے سلسلہ میں وزٹ کیا اس دوران خلاف ورزی کرنے والے 28دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے چیف افسر فیروزوالا، چوہدری عثمان لیاقت اور انفورسمنٹ انسپکٹر ملک غلام مہدی اور دیگر عملے کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک ، دوساکو چوک، نین سکھ چوک، لاہور روڈ کے مختلف مقامات پر وزٹ کیا اس دوران حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں اور دکانیں بند رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 28دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور ا ن کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ ٹیم نے مختلف شادی ہالز کی بھی چیکنگ کی اور ایس او پیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔