• news

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کرونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ 

فیروزوالا(نامہ نگار)شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ چوہدری عثمان لیاقت اور ایم ایس بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ  نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن